مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف امریکی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ امریکی شہروں لوزیانا، اٹلانٹا، جورجیا اور فلاڈیلفیا میں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔ مظاہروں کے دوران پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا۔
فلاڈیلفیا میں احتجاجی مارچ کے دوران مظاہرین نے میئر سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاہ فام افراد کی زندگیوں کے لیے آواز بلند کریں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار مارے گئے تھے۔ پولیس نے بعد میں روبوٹ بم کے ذریعے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔
اس حوالے سے ڈیلس پولیس کے سربراہ ڈیوڈ براون کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے انہیں اگر آئندہ موقع ملا ،تو دوبارہ بھی ایسے تمام ہتھیار استعمال کریں گے اور انہیں اس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔
ڈیلس پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث حملہ آور کے خلاف روبوٹ بم استعمال کیے جانے کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں بھی مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔
امریکہ میں سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مختلف امریکی شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
News ID 1865440
آپ کا تبصرہ